یوٹیوب کے پاکستانی ورژن کی بجائے مکمل یوٹیوب کھولنے جبکہ حکومت پاکستان اور گوگل انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کو منظر عام پر لانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دفائر کر دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 11:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری۔2016ء) یوٹیوب کے پاکستانی ورژن کی بجائے مکمل یوٹیوب کھولنے جبکہ حکومت پاکستان اور گوگل انتظامیہ کے درمیان ہونے والے معاہدے کو منظر عام پر لانے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دفائر کر دی گئی۔یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بئیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت معلومات تک رسائی کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

حکومتی مرضی کی معلومات تک رسائی آئین کے تحت دئیے گئے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔گوگل اور پاکستانی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت یوٹیوب کا پاکستانی ورژن متعارف کرا کے پاکستانی شہریوں اور طالبعلموں کو دنیا بھر کی معلومات تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یوٹیوب کے پاکساتنی ورژن کی بجائے مکمل یوٹیوب تک رسائی کے احکامات صادر کئے جائیں جبکہ گوگل اور حکومت پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو بھی منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے