راولپنڈی،800کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد ،دوافراد گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 11:24

راولپنڈی،800کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد ،دوافراد گرفتار

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء )راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے دومختلف چھاپوں کے دوران 800کلوگرام مضرصحت گوشت برآمد کرکے2افراد کو گرفتار کرلیا ۔ مضرصحت گوشت جھنگ سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کارروائی اسسٹنٹ کمشنر احمد حسن رانجھا اور جی ایم سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر فرخ نے کی۔ چھاپے ڈھوک کالا خان اور صادق آباد کے علاقے میں مارے گئے۔غلام مصطفے عرف منا اور اشتیاق نامی ملزمان کے قبضے سے 800کلو گرام مضرصحت گوشت برآمد ہوا۔ جی ایم سلاٹر ہاؤس ڈاکٹرفرخ کے مطابق مضرصحت گوشت کو تلف کردیا گیاہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔