گوجرانوالہ میں گورنمنٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر گارڈ بن گئے

جمعرات 21 جنوری 2016 11:24

گوجرانوالہ میں گورنمنٹ سکول کے ہیڈ ماسٹر گارڈ بن گئے

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء )گوجرانوالہ میں گورنمنٹ ایلیمینٹری اسکول کے ہیڈ ماسٹر خود ہی گارڈ بن گئے ۔چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد گوجرانوالہ کے گورنمنٹ ایلیمینٹری اسکول گرجاکھ کے ہیڈ ماسٹر نے سکول کے باہرسیکیورٹی گارڈ کی ذمہ داری سنبھال لی ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد پنجاب حکومت نے اسکولوں کیلئے سیکیورٹی گارڈز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا ،لیکن بار بار یاد دہانی کے باوجود ابھی تک انکے اسکول کو سیکورٹی گارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول گرجاکھ سیکورٹی اداروں کی جانب سے حساس ترین قرار دیے گئے تعلیمی اداروں میں شامل ہے ،اسکول کے ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فراہم کیے جانے تک وہ گارڈ کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔