گجرات فسادات کے مجرم سے سوال پوچھنے پر خاتون صحافی پر تشدد

جمعرات 21 جنوری 2016 11:29

گجرات فسادات کے مجرم سے سوال پوچھنے پر خاتون صحافی پر تشدد

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) بھارتی صحافی بھی انتہا پسندوں سے نہ بچ سکے ، گجرات فسادات کے سزایافتہ مجرم سے سوال پوچھنے پر خاتون صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

خاتون صحافی ریواتی لال اپنی نئی کتاب کے سلسلے میں دو ہزار دو میں گجرات فسادات کے ایک مجرم سے ملی۔ انتہا پسند ہندو سریش چھارا اکتیس سالہ سزا کاٹ رہا ہے اور ان دنوں پے رول پر باہر ہے۔ خاتون صحافی کے مطابق سوال پوچھنے پر سریش چھارا مشتعل ہوگیا اور خاتون صحافی پر تشدد کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سریش چھارا اپنی لاپتہ بیٹی کی تلاش کے سلسلے میں پے رول پر باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :