متنازع انٹرویو کے بعد سنی لیون کی حمایت میں اضافہ

جمعرات 21 جنوری 2016 11:41

متنازع انٹرویو کے بعد سنی لیون کی حمایت میں اضافہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ کی ایک اداکارہ کی نئی فلم ریلیز ہوتی ہے اور وہ بھارت کے ایک مشہور میزبان کے ساتھ ایک ٹی وی انٹرویو کرتی ہیں۔ تو پھر اس میں خرابی کی کیا بات ہو سکتی ہے؟کینیڈا سے تعلق رکھنے والی سابق پورن سٹار بھارت میں ایک انتہائی متنازع شخصیت سمجھی جاتی ہیں جہاں گذشتہ کچھ برسوں میں وہ ملک کی سب سے زیادہ گوگل پر تلاش کی جانی والی شخصیت بھی رہ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اس معاملے میں بری شہرت سنی لیون نے نہیں حاصل کی بلکہ ان کے بجائے ایک تجربہ کار میزبان بھوپندر چیاوٴبے کے حصے میں آئی جسے سنی لیون کے انٹرویو کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔کئی مبصرین نے کہا ہے کہ ان کا انٹرویو ’عورتوں سے نفرت انگیز رویہ‘ جھلک رہا تھا۔دریں اثنا بھوپیندر کے سوالات کے رد عمل میں اپنے پرسکون اور مہذب انداز سے نمٹنے کے طریقے پر سنی لیون کی تعریف کی جا رہی ہے۔