افغانستان میں‌نجی ٹی وی چینل کی وین پرخود کُش حملہ ، 7 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 11:54

افغانستان میں‌نجی ٹی وی چینل کی وین پرخود کُش حملہ ، 7 افراد ہلاک

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : افغان دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے کے نزدیک خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان حکام کاکہنا ہےکہ دہشتگردوں کا نشانہ نجی ٹی وی چینل کے صحافیوں کی وین تھی، حملہ آور نے بارودی مواد سے بھر ی گاڑی نجی ٹی وی چینل کی وین سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 25افراد زخمی بھی ہوئے۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر افراد کا ایک تعلق نشریاتی ادارے سے ہے۔ افغان کمپنی کے عہدیداران نےبتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام 7 افراد کمپنی کے ملازم تھے۔

متعلقہ عنوان :