بھارتی فوج کا پٹھان کوٹ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی ،فائرنگ سے ایک مشتبہ شخص ہلاک ،2 فرار

مشتبہ افراد پاکستان سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے،بی ایس ایف کا الزام

جمعرات 21 جنوری 2016 12:05

بھارتی فوج کا پٹھان کوٹ میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی ،فائرنگ ..

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) پاک بھارت سرحد کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے ،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والے پٹھان کوٹ کے قریب واقع سیدرہ سرحد کے قریب سے تین مشتبہ افراد نیبھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران بی ایس ایف نے ان مشتبہ افراد پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر2افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بی ایس ایف نے دونوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے، بی ایس ایف اہلکار کے ایک عہدیدار نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ مشتبہ افراد پاکستانی علاقے سے پٹھان کوٹ میں د اخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ،دراندازی کایہ واقعہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کے کچھ دن بعد پیش آیا اس حملے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور7 سکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے ۔