آفریدی نیوزی لینڈ میں اپنا آخری میچ جیت سے یادگار بنانے کے خواہاں

جمعرات 21 جنوری 2016 12:10

آفریدی نیوزی لینڈ میں اپنا آخری میچ جیت سے یادگار بنانے کے خواہاں

ویلنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی میں اپنا آخری میچ جیت سے یادگار بنانا چاہتے ہیں ۔ نیوزی کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ایک انٹر ویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کیوی پچز پر کھیلنے کا مزہ آتا ہے کیوں کہ یہاں کے گراؤنڈ بہت اچھے اور کراؤڈ بھی سپورٹ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ یادگار بنانا چاہتے ہیں اور ان کی کوشش ہوگی کہ ٹیم فیصلہ کن میچ جیتے اور وہ آل راؤنڈ پرفارمنس دکھا سکیں ۔ تجربہ کار آل راونڈر کا کہنا تھا کہ عمر گل اور محمد عامر نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں اچھی بولنگ نہیں کروائی ، دونوں فاسٹ باولرز کی کافی عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اس لئے انھیں ردھم میں آنے میں تھوڑا وقت لگے گا ، جب تک پلاننگ کے مطابق نہیں کھیلیں گے فتح نہیں ملے گی ، میزبان بلے باز جس طرح سے بیٹنگ کر رہے تھے اگر 200 رنز کا ہدف بھی ہوتا تو کیوی بلے باز وہ بھی بنا لیتے ۔