بالی ووڈ فلم” راکی ہینڈسم’‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 12:14

بالی ووڈ فلم” راکی ہینڈسم’‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ جان ابراہم کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور بالی ووڈ فلم” راکی ہینڈسم’‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نشیکانت کمت کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی جنوبی کورین فلم دی مین فرام نو وہیئر سے ماخوذ ہے، جو ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیا سے جنگ کیلئے اکیلا نکل پڑتا ہے۔فلم میں جان ابراہم اور شروتی ہاسن مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دینگے،جبکہ دیگر اداکاروں میں نشیکانت کمت،شرد کیلکر،نتھالیا کور اور دیا چلواد شامل ہیں۔جان ابراہم اور سونیر کھیتراپال کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 25مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔