قومی بیڈمنٹن ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، کوچ لیاقت علی
جمعرات 21 جنوری 2016 12:15
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کوچ لیاقت علی نے کہا ہے کہ قومی بیڈمنٹن ٹیم سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور سیف گیمز 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی مردوں اور خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ لیاقت جمنازیم میں جاری ہے جس میں چھ مرد اور چھ خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں مردوں میں عرفان سعید بھٹی، مردار علی رشید، عظیم سرور حامد، سید شبیر حسین جاوید، رضوان اعظم اور وقاص، ڈبلز کیلئے کاشف علی سلہری اور مہمنڈ شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں سحر، خضراء، سدرہ، ہما، صائمہ اور سارہ شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب تین روزہ ٹرائلز کے بعد میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ کوچزافتخار حسین اور ظفر علی خان بھی کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہفتے میں تین دن ویٹ ٹریننگ بھی کروائی جاتی ہے تاکہ کھلاڑی جسمانی طور پر فٹ ہوں،یہ کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت علی نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے، جن میں کھانا اور رہائش شامل ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان کی ممکنہ تبدیلی، پی سی بی نے شاہین آفریدی کو اندھیرے میں رکھا
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
ٹینس اسٹار عشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
سعودی عرب میں ہمیشہ محبت ملی، ریٹائرمنٹ کا کوئی اراد ہ نہیں ہے ، لیونل میسی
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ میچ 30 مارچ سے شروع ہوگا
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی۔
-
ٹینس اسٹارعشنا سہیل کو ویمن ٹینس میں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نواز دیا گیا
-
پنجاب کنگزکی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئرکردیا
-
میامی اوپن ٹینس مینزڈبلز، روہن بھوپنا اورمیتھیو ایبڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزکی ٹکٹوں کی فروخت 29 مارچ سے شروع ہو گی، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.