سیف گیمز کی تیاری کیلئے مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس اسلام آباد میں جاری
جمعرات 21 جنوری 2016 12:16
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیف گیمز کی تیاری کیلئے12 مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہیں۔
(جاری ہے)
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سہولیات) آغا امجد اللہ نے بتایا کہ جن میں اتھلیٹکس، کبڈی ، ووشو، تائیکوانڈو، آرچری، ویٹ لیفٹنگ، ہینڈ بال، باسکٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، باکسنگ اور سوئمنگ شامل ہیں ان تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو مختلف کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی ان کیمپس میں بھر پور محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ان کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی سیف گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سیف گیمز آئندہ 6 سے 16 فروری میں بھارت میں کھیلے جائینگے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کی برسات ہونے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.