پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعے کو کھیلا جائیگا

جمعرات 21 جنوری 2016 12:17

پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعے کو کھیلا جائیگا

میلبورن ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل جمعہ کو ایک میچ میلبورن میں کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میچ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم کا مقابلہ میلبورن سٹارز سے ہوگا، میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر چالیس منٹ پر شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ بگ بیش لیگ کے دلچسپ مقابلے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہیں۔

(جاری ہے)

پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے اسے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کا دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز سے مقابلہ ہوگا جو کل جمعہ کو میلبورن کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کیلئے شرکت کی ان میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل تھیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان چیمپئن کا فیصلہ 24 جنوری کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :