آسٹریلیا گورنر جنزل الیون ، بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان ٹور ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 21 جنوری 2016 12:19

آسٹریلیا گورنر جنزل الیون ، بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان ٹور ٹی ٹونٹی ..

سڈنی ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا گورنر جنزل الیون اور بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹور ٹی ٹونٹی میچ کل جمعہ کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی ویمن ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے اور وہ دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 26 جنوری سے ہو گا، دوسرا میچ 29 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 2 فروری، دوسرا میچ 5 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 فروری کو کھیلا جائے گا۔ جیس جوناسن گورنر جنرل الیون ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سیرا بیئرڈ، ہولی فرلنگ، گریس ہیرس، ڈیلیسا، میکراتھ، سوفی مولی ناکس، برڈگٹ پیٹرسن، الیگزینڈرا پرائس، مولی سٹرینو اور ایمانڈا جیڈ ویلنگٹن شامل ہیں۔