باچا خان حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پاک افغان ملٹری رابطے جاری ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 12:36

باچا خان حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ، پاک افغان ملٹری رابطے جاری ہیں۔ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 جنوری 2016ء) : میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں باچا خان کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ چارسدہ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ سانحہ کی مکمل تحقیقات تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ ہماری ہمدردیاں شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے دوری سعودی عرب اور ایران کا مقصد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کرنا تھا ۔ دونوں ممالک نے پاکستان کی مصالحت کی پیشکش کا مثبت جواب دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین کئی شعبوں میں گہرا تعاون موجود ہے جن میں مزید بہتری گذشتہ برس وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے بعد آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کی تاریخ جلد طے کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان ملٹری رابطے جاری ہیں۔پاکستان کے افغانستان سے مختلف معاملات پر رابطے رہتے ہیں۔