پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، دہشتگرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ، سانحہ چارسدہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے، چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد ہو رہا ہے
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی چینی وفدسے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2016 12:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ، کہتے ہیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے۔ لاہورمیں صدر پاک چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن شا ڑوکینگ کی سربراہی میں وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
چینی وفد نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔
باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پوری قوم پرعزم ہے۔ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد ہو رہا ہے سی پیک ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.