انگریزی کے ہجوں میں ایک غلطی نے 10 سالہ مسلمان بچے کا برطانوی پولیس پالا پڑوا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 12:52

انگریزی کے ہجوں میں ایک غلطی نے 10 سالہ مسلمان بچے کا برطانوی پولیس پالا ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : برطانیہ میں ایک 10 سالہ مسلمان بچے کو انگریزی کے ہجوں میں غلطی کرنے پر پولیس کو اطلاع کر دی گئی ، جس پر پولیس نے بعد ازاں بچے اور اس کے اہلٍ خانہ تک سے تفتیش کی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شمال مغرب میں واقع لنکا شائر میں 10 سالہ مسلمان بچے کو غلطی سے ’ٹیرسڈ ہاؤس‘ کے بجائے ’ٹیررسٹ ہاؤس‘ لکھنے پر پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا۔

دی گارڈین میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق لنکا شائر کی پرائمری اسکول میں زیرٍ تعلیم 10 سالہ مسلمان بچے نے اسکول میں انگلش کے مضمون میں غلطی سے ’ٹیررسٹ ہاؤس‘ (terrorist house) لکھ دیا۔ بچے کے یہ لکھنے پر ٹیچر نے اسکول انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس سے مدد طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اگلے ہی روز لنکا شائر پولیس بچے اور اس کے اہلٍ خانہ سے پوچھ گچھ کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی ، جہاں گھر میں موجود لیپ ٹاپ کا بھی مشاہدہ کیا گیا، بچے کے والدین نے دعویٰ کیا کہ بچہ اصل میں ’ٹیرسڈ ہاؤس‘ (terraced house) لکھنا چاہتا تھا۔

تاہم پولیس اور کنٹری کونسل اسے محج ایک غلطی ماننے سے انکار کر دیا۔ تفتیش میں کوئی مشکوک یا مشتبہ پہلو معلوم نہ ہو سکنے پر پولیس نے معاملے کو ختم کیا اور کہا کہ اس پر اب مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم بچے کے اہلخانہ نے اس تمام واقعے پر پولیس اور اسکول انتظامیہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :