آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کی تحقیقات جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 13:07

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کی تحقیقات جاری

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) آئی سی سی نے گال اسٹیڈیم کے کیوریٹر جیانندا ورناویرا کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین سال کے لیے معطل کردیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کی تحقیقات جاری ہیں جس میں تعاون نہ کرنے پر گال اسٹیڈیم کے کیوریٹر کو معطل کیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق جیانندا ورنا ویرا کو دو مرتبہ انٹرویو کے لیے بلالیا گیا مگر وہ نہیں آئے۔ ان سے دستاویزات سمیت تحقیقات کے لیے اہم چیزیں بھی طلب کی گئیں مگر وہ فراہم کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انھیں معطل کرنا پڑا

متعلقہ عنوان :