پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد

جمعرات 21 جنوری 2016 13:10

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کے15 ویں مرحلہ میں پارٹنرشپ کرنے والے پارٹنر سکولوں کی تربیتی ورکشاپس لاہور اور ملتان میں منعقد ہوئیں۔

(جاری ہے)

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں منعقدہ ورکشاپ میں وہاڑی، بہاولنگر، جھنگ اور خوشاب کے پارٹنر سکولوں نے حصہ لیا۔ضلع مظفر گڑھ کے پارٹنر سکولوں کی تربیتی ورکشاپ آج ریجنل آفس ملتان میں منعقد ہوئی۔ان ورکشاپس کے انعقادکا مقصد سکول پارٹنرزکو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم کو آپریٹ کرنے کے حوالے ٹرینڈ کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :