لاطینی امریکہ: زِکا وائرس سے متاثرہ ماوٴں کے ہاں غیر معمولی چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 21 جنوری 2016 13:16

لاطینی امریکہ: زِکا وائرس سے متاثرہ ماوٴں کے ہاں غیر معمولی چھوٹے سروں ..

برزیلیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 جنوری۔2015ء) برازیل میں نئے اعداد وشمار کے مطابق زِکا وائرس سے متاثرہ ماوٴں کے ہاں غیر معمولی چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اکتوبر سے اب تک کوتاہ سری غیر معمولی طور پر چھوٹے سر کا ہونا کے تین ہزار 898 کیس سامنے آچکے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کی رپورٹ میں ان کیسز میں 35 ہزار کا اضافے کے بعد حکام نے پہلی مرتبہ اس کا نوٹس لیا۔

زِکا نامی یہ وائرس آیڈز جیپٹی مچھر کے کاٹنے سے جسم میں منتقل ہوتا ہے۔ اس مچھر کی وجہ سے ڈینگی بخار اور چکنگنیا نامی بیماری بھی پھیلتی ہے۔برازیل سب سے بڑے پیمانے پر زِکا وائرس سے متاثر ہے۔وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں زِکا وائرس سے پہلے ہی پانچ بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ جبکہ دیگر 44 کیسوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے وزیرِ صحت مارسیلو کیسٹرو نے بتایا کہ تینوں میں سے کسی وائرس کی موجودگی کی شناخت کے لیے جانچ کی ایک نئی کِٹ بنائی گئی ہے۔

انھوں نے مختصر مدت کے دوران زِکا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اضافی فنڈز کا بھی اعلان کیا۔اس وقت زِکا وائرس سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ جہاں مچھروں کی نسلوں کی افزائش ہوتی ہے اْس ٹھہرے ہوئے پانی کو ہٹایا جائے۔کئی دیگر لاطینی امریکی ممالک میں زِکا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔کولمبیا میں 13 ہزار پانچ سو سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔

کولمبیا کے وزیرِ صحت الیہنڈرو گویریا کے مطابق برازیل کے بعد (لاطینی امریکہ میں) ہمارا ملک دوسرے نمبر پر ہے جہاں زِکا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔بولیویا میں حکام نے زِکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کا پہلا کیس رپورٹ کیا ہے۔سانتا کروز کے مشرقی شعبے کی ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جواکین مانیسٹیریو نے اس خاتون نے ملک سے باہر سفر نہیں کیا یہ ملک کے اندر ہی پیدا ہونے والا کیس ہے‘بیماریوں کی روک تھام اور اْن کے کنٹرول کے امریکی مراکز نہ گذشتہ جمعے حاملہ خاتون کو انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ سب سے زیادہ زِکا وائرس سے متاثرہ برازیل اور دیگر لاطینی اور غرب الہند کے ممالک کے سفر سے گریز کریں۔

یہ سفری پابندیاں برازیل، کولمبیا، السلواڈور، فرانسیسی گیانا، گوئٹے مالا، ہیٹی، ہونڈوراس، مارٹنیک، میکسیکو، پناما، پیراگوئے، سورینام، وینزویلا اور پورٹو ریکو کے سفر پر لاگو ہوتی ہیں۔