قطرینہ کیف اور رنبیر کپور میں صلح ہو گئی

جمعرات 21 جنوری 2016 13:25

قطرینہ کیف اور رنبیر کپور میں صلح ہو گئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف اورانکے بوائے فرینڈ اداکار رنبیر کپور کی علیحدگی کی خبریں آجکل ہر طرف گردش کر رہی ہیں۔زرائع کے مطابق جوڑا حالیہ لڑائی سے قبل بھی متعدد بار اس قسم کی لڑائیاں کر چکا ہے۔ انکی پہلی لڑائی رنبیر کپور کی فلم ”بمبئے ویلوٹ “کی سری لنکا میں جاری شوٹنگ کے دوران ہوئی۔

بعد از اداکارہ رنبیر کپور کی خاطر سری لنکا پہنچ گئیں اور انھیں منا لیا۔

(جاری ہے)

دکن کرونکلز کی رپورٹ کے مطابق لڑائی کے بعد جب دونوں اداکاروں نے اپنی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس “ کی شوٹنگ میں حصہ لیا تو دونوں کے درمیان حالات معمول کے مطابق تھے۔زرائع کے مطابق مزیدرنبیر کپور اور قطرینہ کیف ماضی میں کئی مرتبہ اس قسم کے جھگڑے کرتے رہے ہیں لیکن پھر سے ایک ہو جاتے ہیں۔ اس مرتبہ لڑائی کے فوراً بعد رنبیر کے اپارٹمنٹ چھوڑ کر والدین کے ساتھ رہنے کے فیصلے نے جلتی پر آگ کا کام کیا ہے۔ تاہم دونوں کے درمیان اختلافات ایک مرتبہ پر ختم ہو تے نظر آرہے ہیں