الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں 23جنوری کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 5 روز آگے بڑھا دی

جمعرات 21 جنوری 2016 13:28

اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں 23جنوری کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے 5 روز آگے بڑھا دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات5روز کیلئے ملتوی کردیئے گئے ہیں ،انتخابات سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ملتوی کئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 23جنوری کو ہونا تھے اور اب 28جنوری کو ہوں گے۔