تاجکستان کے سفیر شیر علی ایس جانانوف کی چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت

جمعرات 21 جنوری 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) تاجکستان کے سفیر شیر علی ایس جانانوف نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تاجکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

تاجکستان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں سفیر شیر علی جانانوف نے دہشت گرد حملے کے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو انسانیت کیخلاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں تاجکستان پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ برابر شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔