رواں سال کے آخر تک پاک چین اقتصادی راہداری سے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملنا شروع ہو جائینگے ‘ احسن اقبال

جمعرات 21 جنوری 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے، سی پیک کے طویل المدتی منصوبے 2020ء اور دیگر منصوبے 2025ء تا 2030ء تک مکمل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں پر دونوں فریقوں کی جانب سے باہمی اتفاق رائے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وژن 2025ء کے تحت پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں اور سیاسی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد ایک ہی صفحے پر متفق ہیں۔

متعلقہ عنوان :