امریکی قو می سلامتی کونسل کی باچا خان یونیورسٹی اور افغانستان میں میڈیا کی بس پر دہشتگرد حملوں کی مذمت

ہم انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف خطے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘ بیان

جمعرات 21 جنوری 2016 13:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) امریکہ کی قومی سلامتی کونسل نے پاکستان میں باچا خان یونیورسٹی اور افغانستان میں میڈیا کی بس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف خطے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں ایک بیان میں قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ پاکستان میں طلبا و اساتذہ اور افغانستان میں میڈیا کے نمائندوں پر قابل مذمت حملے دہشت گردوں کی طرف سے خطے کی سلامتی اور خوشحال مستقبل کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کونسل نے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف خطے کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔