انتقال کی خبر درست نہیں ، کیتھ رچرڈ زندہ سلامت

جمعرات 21 جنوری 2016 13:36

انتقال کی خبر درست نہیں ، کیتھ رچرڈ زندہ سلامت

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) معروف موسیقار و گلوگار کیتھ رچرڈ کے متعلق چند روز قبل کہا گیا تھا ان کا انتقال ہو گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چبد روز قبل سان فرانسسکو میں واقع پوش بورگس ہوٹل میں اس وقت ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا جب موسیقار اپنے کمرے کا دروازہ نہیں کھول رہے تھے جس پر خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ شاید کمرے میں انکا انتقال ہو گیا ہے۔

ہوٹل کے جنرل مینجر برک کے مطابق رچرڈ گزشتہ کئی روز سے انکے ہوٹل میں رہائش پزیر تھے۔ انکا معمول تھا کہ وہ ہر صبح 6:30پر جاگتے اور اپنے ناشتے کے لوازمات کمرے میں ہی طلب کرتے۔ اس روز بھی روم سروس والا ان کے کمرے میں ناشتے کی ٹرے لیکر گیاتو بار ہا دستک کے باوجود انھوں نے دروازہ نہ کھولا۔

(جاری ہے)

بعد از7:15منٹ پربھی کمرے کے باہر رکھا ٹرے نہیں اٹھا یاگیا تھاجس پر انھیں رچرڈ کی صحت کے متعلق فکر لاحق ہوئی۔

ہوٹل انتظامیہ نے فوری طور پر قریبی پولیس سٹیشن اور فائر برگیڈ کے عملے کو اطلاع دی تاکہ کسی بھی قسم ے ہنگامی حالات سے نمٹا جاسکے۔سکوپر کی رپورٹ کے مطابق مس ڈی لیون نے ہوٹل بورگس کے کنوینشن ہال میں بھیگی آنکھوں سے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دروازہ کھولنے پر کیتھ رچرڈ سلامت پائے گئے۔ موسیقار نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا اور وہ ٹی وی پر جیمی اولیور ریرنز دیکھنے میں محو تھے