عامر خان اپنے کام میں محو رہنے والے اداکار ہیں‘ راجکمار ہیرانی

جمعرات 21 جنوری 2016 13:36

عامر خان اپنے کام میں محو رہنے والے اداکار ہیں‘ راجکمار ہیرانی

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ فلمساز راجکمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ سپر سٹار عامر خان اپنے کام میں محو رہنے والے انسان ہیں۔ فلمساز نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ جب انھوں نے پہلی مرتبہ اپنی فلم میں عامر خان کو سائن کیا تو انھیں انڈسٹری کے بیشتر لوگوں کی طرف سے کہا گیا کہ عامر خان شوٹنگ کے دوران بہت سے معاملا ت میں مداخلت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں ایسا کبھی محسوس نہیں ہوا کیونکہ عامر خان ایسے اداکار ہیں جب انھیں انکے کردار کے متعلق بتا دیا جائے تو وہ ہر وقت اسی میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کھوئے رہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وہ عامر خان کے ساتھ ”تھری ایڈیٹس“ اور ”پی کے“ جیسی شاندار فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ سپر سٹار ہمیشہ اپنے کردار کی ادائیگی کے حوالے سے سوچتے اور اسے بہتر بنانے کی کو ششوں میں مصروف رہتے ہیں۔واضح رہے راجکمار ہیرانی آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سالا کھڑوس “ کی تشھیر میں مصروف ہیں