جینیفر لارنس ”ماریٹا لورینز“کے کردار میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

جمعرات 21 جنوری 2016 13:40

جینیفر لارنس ”ماریٹا لورینز“کے کردار میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس اپنی نئی آنے والی فلم میں کیوبا کے سیاستدان فیڈل کیسٹرو کی جرمن محبوبہ ماریٹا لورینز کا کردار ادا کریں گی۔دی ہالی ووڈ رپورٹرز کی رپورٹ کے مطابق جینیفر لارنس کی مذکورہ فلم کی کہانی ایرک ویرن سنگر نے تحریر کی ہے۔ رومانس سے بھرپور جاسوسی ڈرامہ فلم میں 25سالہ اداکارہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

فلم میں دکھایا جائے گا کہ کیسے سی آئی اے نے کیوبن رہنما کو ہلاک کرنے کیلئے 19سالہ جاسوس لڑکی کو تیار کیا ،اور اس لڑکی نے کس طرح سیاسی لیڈر کو اپنے دام میں پھنسایا۔واضح رہے جینیفر لارنس دوسری مرتبہ کسی حقیقی کردار کو بڑی سکرین پراداکرتی نظر آئیں گی۔اس سے قبل اداکارہ ڈیوڈ او رسل کی فلم ”جوائے“ میں جوائے منگنو کا کردار ادا کر چکی ہیں۔ اداکارہ مذکورہ فلم میں جاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر گولڈن گلوب ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ علاوہ ازیں رواں سال کے آسکر ایوارڈ کیلئے اداکارہ کو بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پرچوتھی مرتبہ نامزد کیا جا چکا ہے