جگن کاظم اس سال اپریل میں اپنا فیشن لیبل لانچ کریں گی

جمعرات 21 جنوری 2016 13:53

جگن کاظم اس سال اپریل میں اپنا فیشن لیبل لانچ کریں گی

لاہور ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اداکارہ،ماڈل اور مارننگ شو میزبان جگن کاظم اس سال اپریل میں اپنا فیشن لیبل لانچ کریں گی۔

(جاری ہے)

جگن کاظم کے مطابق ان کا فلیگ شپ سٹور ایم ایم عالم روڈ پر واقع ہو گا جس میں جگن کے اپنے ڈیزائن نظر آئیں گے جو ان کے مطابق مشرقیت کی بھرپور عکاسی کریں گے۔جگن ان دنوں عدنان صدیقی کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔