آسٹریلوی کر کٹ بورڈ نے دورے نیوزی لینڈ کیلئے آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا

جمعرات 21 جنوری 2016 13:58

آسٹریلوی کر کٹ بورڈ نے دورے نیوزی لینڈ کیلئے آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کا اعلان ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) کرکٹ آسٹریلیا کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ سکواڈ میں اسٹیو او کیفی اور اسکاٹ بولانڈ کو ڈراپ کر دیا گیا۔ فاسٹ بولر جیکسن برڈ کی تقریباً 3برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2013ء میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی سلیکٹر نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ جیت کی صورت میں ہماری ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گی، ہم نے متوازن ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ ٹیم فتوحات کے ساتھ وطن لوٹے گی۔اعلان کردہ ٹیم کپتان اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، جو برنز، عثمان خواجہ، ایڈم ووجز، شان مارش، مچل مارش، پیٹر نیول، جیمز پیٹنسن، پیٹرسڈل، جوش ہیزل ووڈ، ناتھن لائن، چیڈسیئرز اور جیکسن برڈ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :