سانحہ چارسدہ پر ملک بھر میں فضا سوگوار رہی ، تعلیمی اداروں میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی ، دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیا گیا
جمعرات 21 جنوری 2016 14:16
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء ) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشتگردی کے واقعہ پر ملک بھر میں فضا سوگوار رہی ، تعلیمی اداروں میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیا گیا ، ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ،پولیس کو تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کے اطراف میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
سانحہ چارسدہ پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں فضا سوگوار رہی ۔ تعلیمی اداروں،سرکاری و نجی دفاتر میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا جاتا رہا ۔ مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریبات کابھی انعقادکیاگیا ۔(جاری ہے)
علاوہ ازیں چارسدہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی دوسرے روزبھی ہائی الرٹ رہی ۔
ایلیٹ فورس ، کوئیک رسپانس فورس سمیت پنجاب یونیورسٹی کی اپنی سکیورٹی نے انتہائی سخت انتظامات کئے رکھے ۔ پولیس کی طرف سے حساس قرار دئیے گئے تعلیمی اداروں کے گرد بھی سکیورٹی تعینات رہی جبکہ پیٹرولنگ کا عمل بھی بڑھا دیاگیا ہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے نجی تعلیمی اداروں کو اپنے طور پر بھی سکیورٹی کے فول پرو ف انتظامات کے دوبارہ احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمدعثمان نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا جہاں انہوں نے سکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ڈی سی او کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید سخت کررہے ہیں، طلبا کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی فورسزکی مستعدی جانچنے کے لیے مشقیں بھی کروائی جائینگی۔کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر)امین وینس کی زیر صدارت پولیس اور حساس اداروں کے افسران کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سکیورٹی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔سی سی پی او نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات دیں کہ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ارد گرد سفید کپڑوں میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی طرف سے لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.