سندھ نے تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت لی
جمعرات 21 جنوری 2016 14:20
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء)سندھ نے چار گولڈ میڈل کے ساتھ بین الصوبائی انڈر سکسٹین گرلز تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت لی، گلگت نے دوسری اور خیبر پختون خوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسپورٹس بورڈ کے تین روزہ مقابلوں میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،سندھ کی لڑکیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔
سندھ کی امینہ قاضی، کنول احمد ، انوشا علیم ، مہوش انصر اور گلگت بلتستان کی ملیحہ علی مختلف کیٹگری میں فاتح بنیں۔سندھ کی ٹیم مجموعی طور پر چالیس پوائنٹس کے ساتھ جنرل ٹرافی کی حقدار بنی، گلگت نے دوسری اور خیبر پختون خوا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل سکندر علی شورو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.