لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے اسسٹنٹ پروفیسر لا پتہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 14:24

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)  کے اسسٹنٹ پروفیسر لا پتہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے اسسٹنٹ پروفیسر لا پتہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لمز یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر لا پتہ ہیں لیکن یونیورسٹی کو ان سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں۔ لمز یونیورسٹی کے ترجمان یاسر ہاشمی نے بتایا کہ ہمیں خبر موصول ہوئی تھی کہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب احسان شیخ کو سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تا حال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی کہ انہیں کس سکیورٹی ایجنسی نے گرفتار کیا اور ان پر کیا الزامات ہیں۔ گذشتہ ہفتے لمز یونیورسٹی کی جانب سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ کیمپس سے نکلتے وقت ان کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لمز یونیورسٹی کاکہنا ہے کہ ہم ڈاکٹر شاہ زیب کو بے قصور مانتے ہیں جب تک کورٹ میں ان کے خلاف کوئی جُرم ثابت نہیں ہو جاتا۔ اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ جنہوں نے ان کو گرفتار کیا ہے وہ جلد ہی انہیں پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :