حکومت پنجاب کا باچا خان یونیورسٹی پرد ہشت گردی کے المناک واقعہ پرایک روزہ سوگ کا اعلان

جمعرات 21 جنوری 2016 14:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے باچا خان یونیورسٹی چارہ سدہ پرد ہشت گردی کے المناک واقعہ اور قیمتی جانوں کے نقصان پرایک روزہ سوگ کا اعلان کیاہے اس حوالے سے لاہورآرٹس کونسل(الحمراء) کے پی کے کی عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں لہذا آج الحمراء آرٹس کونسل مال روڈ اور الحمراء کلچرل کمپلیکس قدافی سٹیڈ یم پرہونے والے پروگرام اور تھیٹر ڈرامے بند رہے گے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے اس واقعہ پر ایگز یکٹو ڈائر یکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر) عطاء محمد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلنرل نہیں کرسکتیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور اس کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔