فیصلہ کن ٹی 20:مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو ہار بھلا کر میدان میں منصوبہ بندی کیساتھ اترنے کا مشورہ دیدیا

جمعرات 21 جنوری 2016 14:31

فیصلہ کن ٹی 20:مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو ہار بھلا کر میدان میں منصوبہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء)نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں جیت کیلئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو ہار بھلا کر میدان میں منصوبہ بندی کیساتھ اترنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں بدترین شکست کے باوجود شاہد آفریدی الیون کو سپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں کارکردگی پر اثر کرتی ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں‘ ہار کو بھول کر منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ٹیسٹ کپتان نے ٹی ٹوینٹی کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ تیز کھیل میں سامنے آنے والی جدیدیت کو سیکھنا ہو گا۔ انہوں نے حفیظ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ احمد شہزادسے آخری ٹی ٹوینٹی میں اچھی اننگ کی امید کا اظہار بھی کیا۔