منڈا ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، نوشہرہ اور چارسدہ مکمل طور پر سیلاب سے بچ جائیں گے، ڈیم پر سال کے آخر میں کام شروع ہو جائے گا ، واسا حیدر آباد 104 ارب روپے کی نادہندہ ہے، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
جمعرات 21 جنوری 2016 14:36
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ منڈا ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، اس سے نوشہرہ اور چارسدہ مکمل طور پر سیلاب سے بچ جائیں گے، اس ڈیم پر سال کے آخر میں کام شروع ہو جائے گا، واسا حیدر آباد 104 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جواب میں عابد شیر علی نے بتایا کہ منڈا ڈیم کی کیس سٹڈی پر کام جاری ہے اور رواں سال کے آخر تک اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ داسو پن بجلی منصوبے کے لئے 80 کروڑ ڈالر اور ایک ارب 44 کروڑ روپے کے لئے بات چیت چل رہی ہے ، بین الاقوامی ترقیاتی ادارے (آئی ڈی اے) کے ساتھ مل کر 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر اور جزوی کریڈٹ گارنٹی 46 کروڑ ڈالر کریڈٹ کے طور پر منظور کئے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو غیر قانونی ذرائع سے بجلی کے کنکشن دینے کی بات درست نہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور پنجاب کے کئی اداروں کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹی ہے ، ملک میں کہیں بھی شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم جن علاقوں میں لائن لاسز اور بجلی چوری ہے وہاں کیسے بجلی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن پر حیسکو کے 45 ملازمین کو برطرف کیا گیا ۔ موجودہ حکومت شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ ٹرانسفارمروں کی خریداری میں بے ضابطگیاں تھیں، موجودہ حکومت کی کوششوں سے ٹرانسفارمر کی قیمتیں 5 لاکھ سے کم کر کے اڑھائی لاکھ روپے تک لے آئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.