ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 7 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 14:40

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال میں ریاستیں و سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 7 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 19 ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 7 ارب 45 کروڑ اور چاوتنگی سمال ڈیم کے لئے 2 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔