ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 11 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 21 جنوری 2016 14:40

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 11 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 33 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے کسٹمز ہاؤس کراچی میں لفٹ میں تبدیلی کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ، کراچی پورٹ، قاسم پورٹ،اور ماڈل کسٹم کلکٹریٹ پشاور میں سیکورٹی آلات کے لء 70 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔