حمزہ شہباز کی قومی اسمبلی آمد،لیگی اراکین نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

جمعرات 21 جنوری 2016 15:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) ایوان میں رکن قومی اسمبلی و وزیراعلیٰ شہباز شریف کے صاحبزادہ حمزہ شہباز کی موجودگی پر مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے اراکین بشمول وفاقی وزراء اپنے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی ایوان میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے اراکین اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے لئے فرداً فرداً ان کی سیٹ پر آکر انہیں آگاہ کرتے رہے جس پر حمزہ شہباز سے اراکین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرواتے ہوئے نظر آتے رہے