عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان،مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار فی تولہ ہوگئی

جمعرات 21 جنوری 2016 15:07

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان،مقامی صرافہ بازاروں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء)عالمی منڈی میں سونا فی اونس تین ڈالر مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پچاس روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا، مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت پینتالیس ہزار روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

چینی معیشت میں استحکام کے مطابق سونے کے سرمایہ کاروں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اختیار کررکھی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار ستانوے ڈالر پر دکھائی دی۔ پاکستان میں بھی فی تولہ سونا صرف پچاس روپے اضافے کے بعد پینتالیس ہزار روپے پر پہنچ گیا جبکہ دس گرام سونا اڑتیس ہزار پانچ سو اکہتر روپے پر ریکارڈ کیا گیا۔