علاقائی معاشی معاملات کیلئے ڈیوس کا سیشن بہت کار آمد ہوتا لگ رہا ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند مختلف گروپس،اہم شخصیات سے ملاقات کا موقع ملے گا ،پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے

وزیراعظم نواز شریف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2016 15:19

ڈیوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی معاشی معاملات کیلئے ڈیوس کا سیشن بہت کار آمد ہوتا لگ رہا ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند مختلف گروپس،اہم شخصیات سے ملاقات کا موقع ملے گا ،پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔وہ جمعرات کونجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ علاقائی معاشی معاملات کیلئے ڈیوس کا سیشن بہت کار آمد ہوتا لگ رہا ہے، اس سلسلے میں ڈیوس میں ہونے والی ملاقاتیں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیوس میں مختلف گروپس،اہم شخصیات سے ملاقات کا موقع ملے گا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند بہت سے لوگوں سے مفید ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے،بہت سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور فائدہ اٹھا رہے ہیں ،میرے دورے کا مقصد وہاں کے لوگوں اور اہم شخصیات سے ملاقات کرنا ہے تا کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آ ئے اور پاکستانی معیشت مزید بہتر ہو،بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقعے ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :