لاہور سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں بجلی کا بریک ڈاون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 15:39

لاہور سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں بجلی کا بریک ڈاون

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : لاہور ، اسلام آباد ، ملتان اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں سے بجلی غائب ہو گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی کا ایوان بھی اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگلا اور تربیلا پاور اسٹیشنز میں فنی خرابی کے باعث یہ بریک ڈاؤن ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ رواں ہفتے کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔

متعلقہ عنوان :