طلبا نے خورشید شاہ، پرویز اشرف اور ایم کیو ایم وفد کو باچا خان یونیورسٹی کے اندر جانے سے روک دیا

آپ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا آپ صرف فوٹو سیشن کرانے آئے ہیں،طلبا کا موقف اختیار

جمعرات 21 جنوری 2016 16:09

طلبا نے خورشید شاہ، پرویز اشرف اور ایم کیو ایم وفد کو باچا خان یونیورسٹی ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کے طلبا نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کے وفد کو یونیورسٹی کے اندر جانے سے روک دیا،طلباء نے موقف اختیار کیا کہ آپ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا آپ صرف فوٹو سیشن کرانے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یونیورسٹی کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر طلبا نے مین گیٹ پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور ایم کیو ایم کا وفد یونیورسٹی کے دورے پر آیا تھا۔ قومی لیڈروں نے جب یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تو طلباء نے انہیں یونیورسٹی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ طلباء نے کہا کہ آپ کی حکومت نے کچھ نہیں کیا آپ صرف فوٹو سیشن کرانے آئے ہیں۔