تعلیمی اداروں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کیلئے مشقوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے تمام بڑے تعلیمی اداروں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے حوالے سے مشقوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کا مقصد ان اداروں کے طلباء کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ کے دورہ پر آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

اس موقع پر انہوں نے کالج کی طالبات میں ڈومیسائل ایکسپریس کے ذریعے بننے والے ڈومیسائل تقسیم کیے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا کہ وہ شہر کے تعلیمی اداروں کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں اور سکیورٹی کے جدید تقاضوں کے حوالے سے ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین گلبرگ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور کالج کے پرنسپل کو سکیورٹی مزید موثر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں