ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد،دھندکاسلسلہ 5 روزمزیدجاری رہے گا: ڈائرکٹر محکمہ موسمیات

جمعرات 21 جنوری 2016 17:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) ڈائرکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف نے کہا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، ہفتے کے اختتام پرسفرکرنے والے دن کے وقت سفرکریں۔ آیندہ ہفتے کے وسط میں پنجاب کے کچھ بالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے،پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں تک دھندکاسلسلہ پھیل چکاہے اور دھندکاسلسلہ آئندہ 4 سے 5 روزمزیدجاری رہے گا۔

راولپنڈی اسلام آباد میں شدید دھند ، حد نظر چھ میٹر سے بھی کم رہی ، موسم سرد اور خشک ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور ڈویڑن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ راولپنڈی اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ گہری دھند ہونے سے نظر کی حد دس سے پندرہ فٹ رہ گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے اور بالائی سندھ دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ سب سے کم حد نگاہ جوہر آباد میں 50 میٹر جبکہ بہاولپور100 ، ساہیوال، سکھر 200 ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ 300، ڈی جی خان، منگلا 500، لاہور ، فیصل آباد ، نوابشاہ اور گجرات میں 1000میٹر ہے۔ ،پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور ڈویڑن اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 11 ، استور منفی 10 ، کالام ، گوپس منفی 07، راولاکوٹ منفی 06 ، دیر ، ہنزہ ، گلگت منفی 05 ، پارہ چنار ، ڑوب ، کوئٹہ منفی 04 ، دالبندین منفی 03 ، مالم جبہ منفی 02 ، بونجی ، سبی ، ایبٹ آباد ، لوئر دیر ، بنوں میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :