سخت سردی میں ایل پی جی مافیا سرگرم

جمعرات 21 جنوری 2016 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء ) سردی کی شدت کے ساتھ ساتھ جہاں ایل پی جی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے وہیں ، ایل پی جی کی قیمتوں میں کئی گنا غیر قانونی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 110 روپے فی کلو سے بھی بڑھ گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر جس کی اضافہ شدہ قیمت 1298 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 4895 روپے وصول کی جا رہی تھی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جس سے نئی غیر قانونی گھریلو قیمت 1310 جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت4950روپے وصول کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :