محکمہ جیل خانہ جا ت کا غفلت، لاپرواہی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی ، مختلف سزائیں سنا دی گئیں

تمام آ فیسران و اہلکاران اپنے فرائض منصبی ایما نداری محنت ، لگن و جا نفشانی کے ساتھ سرانجا م دیں ،کر پشن اور بد عنوانیوں میں ملوث آ فسیر ان و اہلکاران کو سنگین سزائیں دی جا ئیں گی ‘ا ٓئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر

جمعرات 21 جنوری 2016 18:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) محکمہ جیل خانہ جا ت نے کر پشن اور دیگر سنگین نوعیت کی بد عنوانیوں میں ملوث آ فیسر ان کے گرد گھیر ا تنگ کر تے ہوئے سخت تادیبی کاروائیاں کی ہیں اس سلسلہ میں متعدد ملا زمین کو کر پشن اور بد عنوانی ثا بت ہو نے پر سزائیں دی گئیں ہیں اور فوج داری مقدما ت درج کروانے کے احکا مات صادر کیے گئے ہیں ۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان طاہر محمود کو 31اگست 2015ء سے غیر حاضر ی سے لیکر تاحال مسلسل غیر حاضر رہنے کے باعث نوکری سے برخاست کردیا ۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان اسد طارق کی ایک سال کی سالانہ ترقی ایک سال کیلئے بند کر نے کی سزا دی۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان ہمایوں ثاقب ذاتی شنوائی کیلئے مورخہ08.10.2015کو دفتر ہذا حاضر ہوا۔

(جاری ہے)

مذکورہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے متعلقہ جیل پر صبح مورخہ10.10.2015کو حاضر ہونا تھا لیکن نہ ہی وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوا اور نہ ہی اپنے سینئر آفیسران کو مطلع کیا۔جس کی بابت سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان نے اُس کی غیر حاضر ی کی رپورٹ بذریعہ چٹھی نمبری3447مورخہ11.10.2015کو دفتر ہذا بھجوائی جس پر جناب آئی جی صاحب نے مورخہ27.10.2015کو شوکاز نوٹس جاری کیادوران ذاتی شنوائی مذکورہ اہلکار تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔

جس پر آئی جی صاحب نے '' سنشور '' کی سزا دی۔ سابقہ وارڈر سنٹرل جیل فیصل آباد عبدالماجد کو مورخہ02.03.2015کو آزاد کشمیر رجمنٹ ٹریننگ سنٹرل منسر کیمپ اٹک کیلئے فارغ کیا گیا مذکورہ وارڈر نے متعلقہ ٹریننگ سنٹر پر مورخہ02.03.2015کو حاضر ہونا تھا لیکن نہ ہی وہ اپنی ٹریننگ پر حاضر ہوا اور نہ ہی اپنے سینئر آفیسران کو مطلع کیا۔ جس کی بابت سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ وارڈر کو مورخہ 13.04.2015کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

مذکورہ اہلکار نے ڈی آئی جی فیصل آباد یجن ، فیصل آباد کو اپیل دائر کی۔ ڈی آئی جی فیصل آباد یجن ، فیصل آباد نے اپیل مسترد کر دی۔ اس کے بعد اپیل برائے نظر ثانی آئی جی صاحب کو دائر کی۔ آئی جی نے نوکری پر بحال کرتے ہوئے مذکورہ وارڈر کو سنٹرل جیل میانوالی تعینات کر دیااور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی کو دوبارہ انکوائری کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔آ ئی جی جیل خا نہ جا تمیا ں فاروق نذیر نے محکمہ کے تمام آ فیسران و اہلکاران کو ہدا یات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایما نداری محنت ، لگن و جا نفشانی کے ساتھ سرانجا م دیں اور کر پشن اور بد عنوانیوں میں ملوث آ فسیر ان و اہلکاران کو سنگین سزائیں دی جا ئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :