صوبائی وزیر ذکیہ شاہنواز کا سروسز ہسپتال میں سنٹر آف ایکسیلنس،فیملی ہیلتھ کلینک،اڈولیسینٹ سنٹر اور لیڈی ولنگٹن کا اچانک دورہ
مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولیات و علاج معالجہ کا جائزہ لیا، فیملی ہیلتھ کلینکس میں ادویات اور سامان کو مکمل کیا جا چکا ہے، روزانہ کی بنیاد پر فیملی ہیلتھ کلینکس کی کارکردگی کو آن لائن مانیٹر کیا جارہا ہے‘ بیگم ذکیہ شاہنواز
جمعرات 21 جنوری 2016 18:01
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی اور تحفظ ماحولیات پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں سوشل موبلائزر زکو ٹیبلٹ دئیے گئے ہیں جن کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر فیملی ہیلتھ کلینک کی آن لائن کارکردگی اور حاضری کی رپورٹ ہیڈ آفس میں بھجی جارہی ہے،آن لائن مانیٹرنگ کا یہ طریقہ بہت سود مند ثابت ہو رہا ہے اس سے نہ صرف محکمے کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے بلکہ بہبود آبادی کی جا ری آگاہی مہم میں مزید تیزی اور بہتری پیدا ہو رہی ہے،اس وقت تمام فیملی ہیلتھ کلینکس میں سامان و ادویات کو مکمل کیا جا چکا ہے ہمارے سوشل موبلائزرز شہری و دیہاتی علاقوں میں لوگوں کی فیملی پلاننگ کے حوالے سے کونسلنگ کر رہے ہیں ۔
ان خیا لات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے سروسز ہسپتال کے گائنی وارڈ کے اچانک دورے کے دوران سنٹر آف ایکسی لینس میں مریضوں کے لئے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سہولیات و علاج معالجہ کا جائزہ لیا- اس کے بعد صوبائی وزیر نے سروسز ہسپتال میں واقع فیملی ہیلتھ کلینک کا سرپرائز وزٹ کیا - انہوں نے کلاس روم، آٹو کلیو روم اور وارڈ کا دورہ کرنے کے بعد اڈولنسٹ سنٹر کامعائنہ بھی کیا - انہوں نے عملے کو کلینک میں صفائی کا خاص انتظام کرنے کی ہدایت دی اور بتا یا کہ گیارہ سو LHVs کی سروسز ہسپتال کے بیسک ہیلتھ یونٹ میں ٹریننگ جاری ہے -محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی ملکر کام کر رہے ہیں - صوبائی وزیر نے کونسلرز سے ملاقات کی اور کہا کہ کلائنٹس کو نہایت پیارمحبت اور دلائل کے ساتھ قائل کریں تاکہ وہ بچوں میں مناسب وقفہ اور اپنی فیملی کی بہتر منصوبہ بندی کر سکیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.