بھارتی وزیردفاع کی دھمکیوں کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوا،پاکستان معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا ئے ،کسی پاکستانی وزیر نے اگر کسی یورپی ملک کو دھمکی دی ہوتی تو پاکستان پر پابندیاں لگ چکی ہوتیں، منوہر پرریکر کے خلاف مقدمہ درج اوربھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہئیں،بھارت،افغانستان اورتحریک طالبان پاکستان ملے ہوئے ہیں
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2016 18:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیردفاع کی پاکستان کے خلاف دھمکیوں کے بعد دہشت گردی کے واقعہ کے بعد بھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہیے،پاکستان کو معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے اوربھارتی وزیردفاع کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے،بھارت،افغانستان اورتحریک طالبان پاکستان آپس میں ملے ہوئے ہیں،تحریک طالبان پاکستان بھارت کا پٹھو ہے،اگرکسی پاکستانی وزیر نے کسی یورپی ملک کو دھمکی دی ہوتی تو اب تک پاکستان پر پابندیاں لگ جاتیں۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ بھارتی وزیردفاع نے پاکستان پر پٹھان کوٹ حملے کا غلط الزام لگا کر دھمکی دی تھی کہ پاکستان کو تکلیف دیں گے،دہشت گردی کی دھمکی چاہے القاعدہ یاکسی دہشت گردی تنظیم نے دی ہو یا بھارت نے کوئی امتیاز نہیں ہوناچاہئے۔(جاری ہے)
پاکستان کے قانون کے مطابق بھارتی وزیردفاع کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،عالمی برادری کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،عالمی برادری کو بھارت پر پابندیاں لگائی چاہیے۔
بھارت، افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان ملے ہوئے ہیں اورتحریک طالبان پاکستان بھارت کا پٹھو بن چکی ہے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرارہاہے،جس طرح بھارتی وزیردفاع نے پاکسان کو دھمکی دی اورپھر دہشت گردی کاحملہ ہوااس طرح کی اگر کوئی پاکستانی وزیرکسی یورپی ملک کو دھمکی دیتااب تک پاکستان پرپابندیاں لگ چکی ہوتیں۔پاکستان بھارتی وزیردفاع کی دھمکی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے،دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.