پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طالبعلم کی ماڈل اقوام متحدہ کانفرنس میں شاندار کارکردگی

جمعرات 21 جنوری 2016 18:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے طالبعلم اور پنجاب یونیورسٹی کے پاکستانی یوتھ ایمبیسیڈر محمد سبطین رضانے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں منعقد ہونے والی ماڈل یونائٹیڈ نیشنز کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بین الاقوامی دہشت گردی اور علاقائی مسائل بشمول مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا بہترین انداز میں دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماڈل یونائیٹیڈ نیشنز کانفرنس میں 190 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان کا موٗقف بہترین انداز میں پیش کرنے پر برمنگھم کے میں پاکستانی قونصل جنرل نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاجبکہ برطانیہ میں پاکستانی فارن آفس نے پریس کانفرنس کا بھی انعقاد کیا اور انہیں ٹاک شوز میں بھی مدعو کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سبطین رضا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی تعلیم سے محروم بچوں کو علم کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے وقف کرنا چاہتے ہیں۔ محمد سبطین رضا کی کامیابی پر پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی نے انہیں مبارکباد دی ہے۔