لیگ سپنر دانش کنیریا نے پابندی ختم کروانے کیلئے بی سی سی آئی سے مدد مانگ لی: بھارتی میڈیا کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 19:07

لیگ سپنر دانش کنیریا نے پابندی ختم کروانے کیلئے بی سی سی آئی سے مدد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ تاحیات پابندی کا شکار پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے پابندی ختم کروانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مدد مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا نے خود پر عائد تاحیات پابندی کو ختم کروانے کیلئے پی سی بی سے کسی قسم کی مدد نہ ملنے پر مایوس ہو کر بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دانش کنیریا نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے ان پر عائد پابندی کا خاتمہ کروائیں۔ تاہم دانش کنیریا نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ کافی مایوس ہیں۔ تاہم وہ پاکستانی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ 35 سالہ دانش کنیریا پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کاونٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے اور بھارتی سٹے باز سے تعلقات رکھنے کے الزام میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :